Allama Iqbal, the famous urdu poet was born on November 9, 1877, in Sialkot, present day Pakistan. He was a philosopher, academic, barrister and politician. He is one of the founding fathers of Pakistan. His poetry is famous in urdu language speakers around the world. His writing is deep and profound. Summarizing his work in one post is impossible. Sharing some of my favourite and famous verses of Allama Iqbal.
famous verses of Allama Iqbal
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
علامہ اقبال
سمجھتا ہے تو راز ہے زندگی
فقط ذوق پرواز ہے زندگی
علامہ اقبال
دور دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے۔
ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ۔
خردمندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہے
کہ میں اس فکر میں رہتا ہوں میری انتہا کیا ہے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔
جفا جو عشق میں ہوتی ہے جفا ہی نہیں
ستم نہ ہو تو محبت میں کچھ مزا ہی نہیں۔
فرد قائم ربطِ ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں۔
تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں۔
ہزار خوف ہوں لیکن زبان ہو دل کی رفیق
یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق۔
دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا ذمانہ نئے صبحُ شام پیدا کر۔
Hope you enjoyed these beautiful and famous verses of Allama Iqbal. Would love to hear which ones are your favourite.
Linking below a few related posts.